شہر کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت ، غازی آباد ، مسلم ٹاؤن ،اور فیکٹری ایریا کے علاقوں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، کوٹ لکھپت کے علاقے کچا جیل روڈ پر65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ غازی آباد کے علاقے پنج پیر دربار کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب واقع پارک سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقے غازی روڈ 25 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیاجاں بحق ہونے والے ان چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں