ٹریننگ کالج میں عملہ کی معیاری تربیت کی جارہی:آئی جی موٹروے
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس سلمان چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں افسرو اہلکاروں کی ۔
تربیت اس نہج پر کی جارہی ہے کہ وہ کل کو جب فیلڈ میں آئیں تو اپنے ادارہ کیساتھ ساتھ پاکستان کے مورال کی بلندی کا باعث بنیں ، ڈسپلن ،تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا مقصد شاہراہوں، قوانین کا موثر نفاذ اور سڑک استعمال کرنے والوں کی مدد کے ذریعے ، شائستگی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیاروں کو لاگو کرتے ہوئے حفاظت کو فروغ دینا ہے ۔