دفتر سے لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا

دفتر سے لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں  روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دفترکے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عرفان نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ اسکے دفتر سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ، یو پی ایس، بیٹریاں، بجلی کی تاریں، اے سی اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں