ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لاکھوں نقدی ، زیورات لوٹ لئے

 ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لاکھوں نقدی ، زیورات لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب نصیر نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیااور ان سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان چھین لیا ۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں