ٹو بہ :نوسر باز وں نے بیوپاری کو 5لاکھ روپے سے محروم کر دیا

ٹو بہ :نوسر باز وں نے بیوپاری  کو 5لاکھ روپے سے محروم کر دیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے تلاشی کے بہانے نوسر باز ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری کو 5لاکھ روپے سے محروم کر دیا ۔بتایا گیا ہے۔۔

 کہ نواحی چک نمبر 188گ ب کا رہائشی اظہر عباس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈالہ میں سوار ہو کر مویشیوں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی جھنگ جارہا تھا کہ ماڈل بازار کے قریب ناکہ کی صورت میں کھڑے ملزمان نے انہیں روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے دوران تلاشی گاڑی میں موجود 5لاکھ روپے نقدی اٹھا لی اور اظہر عباس و دیگر ساتھیوں کو تھا نہ آنے کا بول کر موقع سے رفو چکر ہو گئے ،تاحال ملزمان کا کو ئی سراغ نہیں لگ سکا ،تھانہ سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں