پارک میں آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں آئے شہری کی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔تھانہ مدینہ ٹائون کے ۔
علاقے سوساں روڈ سے ملحقہ مدینہ پارک میں ظفراقبال نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کرکے پارک میں داخل ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز موں کی جانب سے اسکی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔