منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 10گرفتار، شراب ،چرس برآمد
ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دس افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم صدیق سے 555گرام چرس ،ملزم اشفاق سے 1530گرام چرس ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عمیر سے 10لٹر شراب،حرم گیٹ پولیس نے ملزم عطا محمد سے 5لٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم مختار حسین سے 510گرام چرس ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عمران سے 220گرام چرس ،گلگشت پولیس نے ملزم اشفاق سے 1400گرام چرس ،ملزم اللہ دتہ سے 520گرام چرس ،ملزم رضوان سے 15لٹر شراب،تھانہ بی زیڈ پولیس نے ملزم خالد سے 1350 گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔