ہمسائے کی بھٹہ مزدور کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

ہمسائے کی بھٹہ مزدور کی بیوی  سے زیادتی کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ہمسائے کی دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر بھٹہ مزدور کی بیوی سے زیادتی کی کوشش۔

،شور پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل غربی میں اسحاق پوڑا بھٹہ پر مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا کہ گھر میں موجود اسکی بیوی ساحرہ بی بی 12 بجے دن گھر میں سو رہی تھی کہ اسی اثناء میں ہمسایہ نوید پوڑا نامعلوم ساتھی کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا اور پسٹل کے زور پر ساحرہ بی بی سے زیادتی کی کوشش کی،خاتون کے شور پر اہل علاقہ اکٹھے ہو نے پر ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس متاثرہ خاتون ساحرہ بی بی کے مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں