غازی آباد:منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش زاہد حسین کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔