گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ،قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ شہری کو گن پوائنٹ پر قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خالد آبادکے رہائشی کاشف نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسکے کزن کو گن پوائنٹ پر قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ڈنڈوں سوٹوں سے وار کرتے ہوئے تباہ کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرا رہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔