موترہ:خواتین سمیت 7 افراد کا ہمسائی اور مز دور پر تشدد

 موترہ:خواتین سمیت 7 افراد  کا ہمسائی اور مز دور پر تشدد

موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )دو خواتین سمیت 7 افراد نے خاتون اور مزدور کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

سلہوکے کی زاہدہ گھرکی بالائی منزل پر لینٹر ڈلوارہے تھے ، مزدور ان کے ہمسائے آصف کی چھت پر سریالینے گیاتو آصف’ابوبکر’انضمام ’عامر’سلمیٰ بی بی’فرخندہ اور دو نامعلوم افراد نے تشددکانشانہ بنانا شروع کردیا، خاتون نے شور سن کر چھت پر جاکر منع کیاتو ملزموں نے خاتون کو بھی تشدد کانشانہ بناڈالا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں