ماموں کانجن:مہندی پر ہلڑ بازی ،دولہا سمیت 35افراد کیخلاف مقدمہ درج
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں شادی کی تقریب میں فحش گانے چلا کر ہلڑ بازی کرنے پر پولیس نے دولہا سمیت 35افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 497گ ب میں اللہ دتہ کی تقریب مہندی پر 5 خواجہ سراء فحش گانے چلاکر ڈانس کر رہے تھے ، دیگر افراد ہلڑ بازی میں مصروف تھے کہ پولیس تھانہ ماموں کانجن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت 10 نامزد اور 25 کے قریب نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔