ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری زخمی کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے منیانوالہ میں آفتاب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔