گھر داخل ہو کرماں بیٹے نے موبائلز اور نقدی چوری کرلی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوکری لینے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والے ماں بیٹے نے موبائلز اور نقدی چوری کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثمامہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ ان کے گھر نوکری لینے کے بہانے داخل ہوئی اور اہلخانہ کو باتوں میں الجھاتے ہوئے گھر سے دو موبائلز اور نقدی لیکر فرارہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔