دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو ڈرائیورگرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دو ڈرائیورز کو حراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ ریلبازارکے علاقے جی ٹی ایس چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا۔ جو دوران ڈرائیونگ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف تھے ۔ جنکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔