گھر سے کام کے لئے جانے والے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے لئے جانے والے لڑکے کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے تلیاں والا روڈ پر اشفاق احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا 14 سالہ کاشف ہیئر کٹنگ کا کام کرتا ہے ، جو گھر سے کام کے لئے نکلا اور راستے میں ملزم شہزاد نے اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔