خاتون سمیت 2 افراد اغوا
قصور(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح سے ایک خاتون سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا،محلہ تالاب والا کے رہائشی رشیداحمد انصاری کی بیوی سکینہ بی بی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا۔۔
کہ میری 18سالہ بیٹی (ع) کو کسی نامعلو ملزم نے گھر سے اغوا کرلیا ،سُرسنگھ چک نمبر 53کے رہائشی محمدشاہد میو نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ میرا 17سالہ بیٹا ارباب شاہد گھر سے باہر گیا جوتاحال واپس نہ آیا ہے ،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔