جھنگ :ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جھنگ :ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے  خلاف کارروائی،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کوتوالی جھنگ پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف بھرپورکارروائی،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی جھنگ کے علاقہ محلہ حسین آباد نالے والی گلی میں مہندی کے فنکشن پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے ملزم راشد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی، بیاہ و دیگر تقریبات میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر کوئی معافی نہیں ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں