ٹھیکریوالا :مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سبزی فروش کو زخمی کردیا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )سبزی مہنگی بیچنے پر تلخ کلامی، مسلح افراد نے گولی مار کر سبزی فروش زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 67 ج۔ب سدھار محلہ صدیقیہ کالونی میں سبزی خریدنے آئے شخص کی سبزی فروش سے مہنگے داموں سبزی بیچنے پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی ، جس پر مشتعل خریدار کا یاسر نامی ساتھی پستول لے کر آگیا اور سبزی فروش کی ٹانگ پر گولی مار دی جس کے نتیجہ میں نعیم نامی سبزی فروش زخمی ہوگیا، ملزم بابر،یاسر وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا۔