ٹھیکریوالا :منشیات فروش گرفتار کلو آئس برآمد ،مقدمہ درج

 ٹھیکریوالا :منشیات فروش گرفتار   کلو آئس برآمد ،مقدمہ درج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1کلو آئس برآمد کرلی ۔

تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر عابد جٹ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ساجد محمود نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اس دوران چک 67 ج۔ب سدھار کے رہائشی منشیات فروش ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1020 گرام آئس برآمد کرلی۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں