سنوکر پر جوا کھیلنے والے 16 قمار باز پکڑے گئے

 سنوکر پر جوا کھیلنے والے 16  قمار باز پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن پولیس نے سنوکر پر جوا کھیلنے والے 16 قمار باز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قدیر، غلام حسین، زکریا، ندیم، فیصل سمیت 16افراد کو سنوکر گیمز پر جواکھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کر کے انکے قبضہ سے الات قماری بازی، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں