رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے پرشہری کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر) رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے پرمقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق سندر میں رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے۔۔۔
پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،پٹرولنگ آفیسر شبیر خان کی مدعیت میں شہری محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔موٹرسائیکل سوار شہری کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئی۔