ویلنشیا ٹاؤن:4سالہ بچی ٹریکٹر کی زد میں آکرجاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)ویلنشیاٹائون کے علاقے 4سالہ بچی ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ویلنشیا ٹائون گیٹ نمبر 12 کے قریب 4سالہ طیبہ رانی ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ باپ ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ اس دوران بیٹی اچانک ٹریکٹر کے پیچھے آگئی بچی کی شناخت طیبہ رانی ولد تنویر عمر 4 سال معلوم ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔