سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے پر2نجی ہوٹلز انتظامیہ کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے پر دو نجی ہوٹلز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو نجی ہوٹلز پر سکیورٹی کا نامکمل انتظام پایا گیا۔ جس پر پولیس نے دونوں ہوٹلز کی انتظامیہ کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔