نواں کوٹ سے ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے موبائل فون اور نقدی چھیننے والے ملزموں علی رضا اور افضل مسیح کو ڈھولن وال کے علاقہ سے گرفتار کر کے موبائل فونز، پستول،گولیاں، ہزاروں روپے نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔