شورکوٹ:پولیس نے منشیات فروش گرفتارکر لیا،کلوسے زائد ہیروئن برآمد
شورکوٹ (نامہ نگار)جھنگ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی،کلو سے زائد ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قادر پور حافظ عبداﷲجپہ نے انچارج چوکی شاہ جیونہ اے ایس آئی محمد شاہد گوہر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور منشیات فروز اشتیاق احمد خان سکنہ نواں ٹھٹھہ شاہ جیونہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1240 گرام ہیروئن برآمد کر لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔