ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے عباس نگر کے قریب پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے عنصر عظیم نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جو اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔