نوشہرہ ورکاں:2منشیات فروش گرفتار،8کلو چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں:2منشیات فروش  گرفتار،8کلو چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )دومنشیات فروش گرفتار کرکے آٹھ کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

بتایاگیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سب انسپکٹر طاہر سجاد نے مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات سپلائی کے لیے جانے والے ادیب رضا عرف سہیل ساکن چھنی ورکاں سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دوران گشت بابر حسین ساکن اولکھ بھائیکے کو ڈیرہ کیشوکوٹ کے قریب قابو کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد کر کے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں