نوسر بازی کرتے ہوئے شہری کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازی کرتے ہوئے شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔۔۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ طارق آباد میں رحیم خان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دھوکہ اور فراڈ کرتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیا کر اسے نقصان کا شکار بنادیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔