گھریلو رنجش پر سرعام بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) مدنی کالونی شاہ پور میں داماد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھریلو رنجش پر اپنی ساس اور بیوی کو سرعام تشدد کانشانہ بنا ڈالا ، گلیوں میں گھسیٹتے رہے اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔
پولیس تھانہ شاہ پور نے غلام زہرہ زوجہ ظفرحسین کی رپورٹ پر اس کے داماد دلاور ، بختاور ، خاور سکنائے چک شہزاد پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، غلام زہرہ نے رپورٹ درج کرائی کہ دلاور سکنہ چک شہزاد پور کی شادی اس کی بیٹی اُم فروا کے ساتھ ہوئی ہے ، جو اس کی بیٹی پر اکثر تشدد کرتا ہے ، اطلاع ملنے پر وہ اپنے سولہ سالہ بیٹے ملک ذیشان کے ہمراہ اپنی بیٹی سے ملنے چک شہزاد پور گئی ہوئی تھی جہاں ملزم دلاور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر اور اس کے بیٹے پر تشدد کرنے لگا ، اسے گلیوں میں گھسیٹا جب اس کی بیٹی اسے چھڑانے آئی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور وواویلا سن کر اہل دیہہ اکٹھے ہو گئے جنہیں دیکھتے ہوئے ملزمان بھاگ گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔