جعلی چیک ، امانت میں خیانت کرنے پر 4افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
قطب پور پولیس کو شہباز احمدنے بتایا کہ ملزم بلال امین نے ادھار کی مد میں لاکھوں کی رقم وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر کیش نہ ہوسکا ۔ محمد بلال نے بتایا کہ ملزم جاوید نے نو لاکھ کے عوض بوگس چیک دیا بلال امیر کو ملزم منور عباس نے چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا غلام اسحاق کو ملزم شیخ عارف نے تین لاکھ پچیس ہزار کی بابت جعلی چیک دیا نیوملتان پولیس کو جاوید خان نے بتایا کہ ملزم شعیب نے بیس لاکھ کی پولٹری مرغی خرید کرکے پانچ لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا ۔