سابقہ دشمنی ، شہری کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے لہولہان کردیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے ۔۔
علاقے چک نمبر 189رب کے رہائشی آصف نے پولیس کو بتایا کہ ملزم علی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے بھائی اختر رسول کو قابو کر لیا اور سابقہ دشمنی کی بناء پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے لہو لہان کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔