مسافر وین میں گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیورحوالات میں بند

 مسافر وین میں گیس سلنڈر نصب  کرانے پر ڈرائیورحوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے مسافر وین کو روک کر چیک کیا تواس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں