پیرمحل :اوباشوں نے مطلقہ لڑکی سمیت 2خواتین کو اغواء کر لیا

پیرمحل :اوباشوں نے مطلقہ لڑکی  سمیت 2خواتین کو اغواء کر لیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اوباشوں نے طلاق یافتہ لڑکی سمیت 2خواتین کو اغواء کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 743گ ب کی رہائشی بیوہ خاتون کموں بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ یاسین نامی شخص نے اپنے دیگر چار ساتھیوں سے مل کر بذریعہ کیری ڈبہ میری بیس سالہ طلاق یافتہ بیٹی ثناء کو اغواء کر لیا ہے ۔دریں اثناء چک 327گ ب کے مکین پیر بخش نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ میری بہو زینب کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی تو آتشیں اسلحہ سے لیس حامد نے اپنے دیگر چھ ساتھیوں سے ملکر اسے اغواء کر لیا ہے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں