نوسر بازوں نے شہری سے نقدی اور موبائل ہتھیا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے لیاقت روڈ پر عبدالستار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کیا اور اس سے نقدی، موبائل فون سمیت دیگر سامان ہتھیا کر موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔