اقبال ٹاﺅن:لڑکی کو اغوا کرنے کوشش،ملزم گرفتار

 اقبال ٹاﺅن:لڑکی کو اغوا کرنے کوشش،ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو چاقو سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔

 جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچایا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں