قصور:7ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیا ت برآمد

قصور:7ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیا ت برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے 7منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلو افیون، 1200گرام آئس اور 9کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔۔۔

 پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر رکن پورہ میں منشیات فروش سلامت علی عرف ڈاکٹر، شبیر عرف ڈی سی، شاہد عرف چٹی، روبن مسیح، ارشد للی،علی بلوچ اور عالم لمبا وغیرہ کو پکڑلیا، ملزموں کے قبضہ سے 2کلو افیون، 1کلو 200گرام آئس اور 9کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں نے کہاکہ ملزم عرصہ دراز سے شہر میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کررہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں