8افرادگرفتار،65پتنگیں ڈور برآمد

8افرادگرفتار،65پتنگیں  ڈور برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر مختلف مقامات سے 8افراد کوگرفتار کرکے 65سے زائدپتنگیں اورڈوربرآمدکرلی۔۔۔

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوٹ علی گڑھ میں ایک شخص سے 10پتنگیں، 2چرخیاں ، جماعت پورہ میں ایک شخص سے متعدد پتنگیں، چوک نیشنل بینک پر ایک شخص سے 9پتنگیں ،ایک شخص سے 10 ،ایک شخص سے 12، شفیع والا چوک پر ایک شخص سے 5پتنگیں، قتل گڑھی چوک سے 10پتنگیں اور جماعت پورہ میں ایک شخص سے 9پتنگیں پکڑ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں