مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے احکامات پر مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔
ترجمان کے مطابق انسپکٹر شازیہ کوثر کو تھانہ سمن آباد ، انسپکٹر مصباح حفیظ کو ویمن ریس کورس ،انسپکٹر تصدق حسین کو گلبرگ ، انسپکٹر جائبہ خان کو سٹی ڈویژن سے فیصل ٹاؤن،سب انسپکٹر نعیم اللہ کو گارڈن ٹاؤن ،سب انسپکٹر محمد رضوان کو کوٹ لکھپت،سب انسپکٹر یاسر بشیر کو اچھرہ ،انسپکٹر ممتاز حسین کو رائیونڈ سٹی،انسپکٹر سرمد صدیق کو ریس کورس لگا دیا گیا ۔ سب انسپکٹر ولید علی کو فیصل ٹاؤن ،تصور اصغر کو گارڈن ٹاؤن ،سب انسپکٹر محبوب مصطفی کو اچھرہ اور سب انسپکٹر شرافت علی کو تھانہ رائیونڈ سٹی سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔