سمندری: 15 سالہ لڑکے کو اغواء کر لیا گیا ،مقدمہ درج
سمندری(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کے علاقہ میں 15 سالہ لڑکے کو اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی عبد الباسط نے تھانہ سٹی پولیس کودی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کا پندرہ سالہ بھائی محمد احمد رضاگھرسے باہر گیا مگر واپس نہیں آیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق کسی نے اس کے بھائی کو اغواء کر لیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔