مسلح ملزمان نے دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا

 مسلح ملزمان نے دکان میں گھس کر  فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزمان نے دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے بلال گارڈن میں افتخار علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد 55 سالہ ذوالفقار دوکان میں موجود تھے کہ اس دوران گن پوائنٹ پر ملزمان نے اس کے والد کو قابو کر لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں