اسلحہ کی نمائش کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحہ کی نمائش کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے ۔۔
علاقے قائم سائیں روڈ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے اور دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بننے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔