چھریوں کے وار سے 2 بھائی زخمی

چھریوں کے وار سے 2 بھائی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقے میں محلہ داروں میں معمولی تلخ کلامی کے دوران چھریوں کے وار سے 2بھائی زخمی ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔ تفصیل کے مطابق شادباغ کے علاقے میں محلہ داروں کی آپس میں لڑائی کے دوران محمد امین اور محمد جنید نے لڑائی چھڑ انے کی کوشش کی جس پر ملزموں نے چھریوں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ، زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی محمد امین کی مدعیت میں 4 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں