مسافر ویگن میں گیس سلنڈر لگانے پر گاڑی بند، ڈرائیور فرار ،مقدمہ درج

مسافر ویگن میں گیس سلنڈر لگانے پر  گاڑی بند، ڈرائیور فرار ،مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شاہین آباد پٹرولنگ پولیس نے مسافر ویگن میں گیس سلنڈر لگانے پر گاڑی بند ڈرائیور فرار سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصبہ شاہین آباد پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت ایک ہائی ایس مسافر ویگن کو رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی نہ رکی پٹرولنگ پولیس نے تعاقب کیا ڈرائیور ہائی ایس ویگن کو روڈ پر کھڑا کر کے کھیتوں میں فرار ہو گیا پٹرولنگ پولیس نے ویگن کی تلاشی لی تو گاڑی میں ایل پی جی گیس سلنڈر لگا پایا گیا جس پر پٹرولنگ پولیس نے گاڑی کو تھانہ سلانوالی میں بند کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں