گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، سامان چوری

گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے  مالیت کی نقدی ، سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، کپڑے ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے محلہ فتح آباد میں ریاض نامی شہری پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں ملزم لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں