قبر کے لیے جگہ پر لڑائی ، فائرنگ سے نو جوان شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قبر کے لیے جگہ پر لڑائی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے جوہر کالونی کا رہائشی عدنان اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنا جب اس نے اپنے اہلِ محلہ کو اپنی والدہ کی قبر کے ساتھ نئی قبر بنانے سے منع کیا۔ عدنان کی والدہ کی تدفین کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، اور قریبی قبر پر نئی کھدائی پرعدنان نے اعتراض کیا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر ملزم طیش میں آگئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عدنان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت الائیڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دی گئی، تاہم پولیس وقت پر جائے وقوعہ پر نہ پہنچی۔