بچیانہ میں ڈکیتی کی 3وارداتیں ڈاکوؤں فائرنگ سے شہری زخمی

بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ، ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر563گ ب کے قریب دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو اسلحہ کی نوک پر روک کر ان سے 85ہزارروپے نقدی چھین لی۔علاوہ ازیں چک نمبر624گ ب باہو دا چک کے قریب موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے انفورسمنٹ انسپکٹرضلع کونسل فیصل آباد طیب علی سے 24ہزار روپے ، دیگر دو موٹر سائیکل سواروں سے 6ہزارروپے نقدی چھین لی ۔ ادھر تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر643گ ب کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار محمد آصف کو زخمی کر دیا، شعیب آرائیں محفوظ رہا۔