ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آنیوالے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جاتا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں انوار نامی شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر کام پر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر تلاشی لے کر 80 ہزار روپے نقدی اور چار موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔