سابقہ رنجش پر مخالفین نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش پر مخالفین نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 81 ج ب میں رشید احمد اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین میں شامل وقاص اور اس کے دیگر چھ ساتھیوں نے اسے قابو کر لیا ملزمان نے شہری کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے ۔