کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے  دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیمیکل ملا دودھ بیچ کر شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ نور شاہ ولی قبرستان کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہریوں کی شکایت پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں دکاندار محمد ارشد کیمیکل ملا مضر صحت دودھ بیچ کر عوام کو صحت کے مسائل میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہا تھا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں